ہائیکورٹ نے علیحدہ صوبہ بنانے کے حوالے سے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیکر خارج کردی

جمعہ 27 اپریل 2018 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے علیحدہ صوبہ بنانے کے حوالے سے دائر درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیکر خارج کردی۔عدالتِ عالیہ میں جسٹس شمس محمود مرزا نے مقبول نامی شہری کی جانب سے بہاولپور کو علیحدہ صوبہ بنانے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بہاولپور تقسیمِ ہند سے قبل ایک خود مختار ریاست تھی اور یہاں کے شہریوں کو تحفظ بھی حاصل تھاِریاست کا درجہ ختم ہونے کے بعد سے یہاں کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہو گئے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ریاست بہاولپور کی سرکاری حیثیت بحال کرنے کا حکم دے یا اسے علیحدہ صوبہ بنانے کا حکم دیا جائے۔

تاہم فاضل عدالت نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔