مارٹن ڈاؤ مستقبل کے رہنمائوں کو با اختیار بنا رہا ہے

مارٹن ڈاؤ گروپ کا سپانسر کردہ کانسرٹ حبیب یونیورسٹی کے کونووکیشن میںمنعقد کیا گیا

جمعہ 27 اپریل 2018 17:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) مارٹن ڈاؤ گروپ حبیب یونیورسٹی میں ہونے والے کانووکیشن کنسرٹ کاٹائٹل اسپانسر تھا۔یو نیورسٹی کے گریجو یٹس کے پہلے گروپ کو الوداع کہنے کے لیے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ حبیب یونیورسٹی نے سماعت اور گویائی سے محروم کمیونٹی کو مدعو کیا تھا تاکہ وہ اسٹرنگز کے فیصل کپاڈیہ اور بلال مقصود جیسے پاکستانی پاور ہاؤس جوڑی کی شاندار کارکردگی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

سماعت اور گویائی سے محروم لوگوںکے لیے کنسرٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے ترجمانوں(انٹرپریٹر) کو بھی بلایا گیا تھا تاکہ وہ گانوں کی تشریح کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں سے گفتگو بھی کر سکیں۔ وہاں موجود ہر شخص کے لیے یہ ایک خوشگوار تجربہ تھا۔ مارٹن ڈاؤنے جو پاکستان ایسوسی ایشن آف دی ڈیف (PAD) کا پرانا سپورٹر ہے، PAD کے اراکین کو بھی حبیب یونیورسٹی میں ہونے والی اس شاندار تقریب میں مدعو کیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب کے موقع پر مارٹن ڈاؤ لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر ، گروپ کارپوریٹ کمیونیکیشن رستم بوگا نے کہا کہ مارٹن ڈاؤ کے تعلیمی اداروں کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور ہمیشہ نوجوانوں کا ساتھ دیا ہے۔ ہم طلبا کو متعدد مواقع فراہم کرنے پر پختہ یقین رکھتے ہیں تاکہ انہیں آگے بڑھنے اور کمال حاصل کرنے میں مدد فراہم کر سکیں۔ حبیب یونیورسٹی کے کانووکیشن اور طلبا کے ساتھ ساتھ سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کے لیے گفتگو اور ترجمانوں کا انتظام کرنے کے اقدام کا حصہ بننے کو اعزاز سمجھتے ہیں۔

مارٹن ڈاؤ نے طلبا کی مصروفیت کے لیے مختلف سرگرمیوں کے حامل اسٹال کا اہتمام کیا اور اس کو وہاں موجود طلبا کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے استعمال کیا۔ مارٹن ڈاؤ نے متعدد جامعات میں دلچسپ اور موثر سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے ہمیشہ ان کی مدد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :