کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میڈیا کی جانب سے کی گئی جائز تنقید کو مثبت نظر سے دیکھتی ہے،سمیع الدین صدیقی

جمعہ 27 اپریل 2018 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافی حضرات و رپورٹرز ملک کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میڈیا کی جانب سے کی گئی جائز تنقید کو مثبت نظر سے دیکھتی ہے۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر طارق ابو الحسن کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

واضح رہے کہ ڈی جی کے ڈی اے کی جانب سے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے وفد کو الیکشن میں کامیابی کی صورت میں عشایہ دیا گیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ شہر کراچی کی تعمیر و ترقی میں صحافی حضرات تجاویز پیش کریں جس کی روشنی میں شہری خدمات پر مامور کے ڈی اے بلاامتیاز شہر اور شہریوں کی خدمت کرسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے ارکان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ صحافی حضرات کے لئے ممکنہ تعاون جاری رکھے گا۔

بعدازاں کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نے کہا کہ سمیع الدین صدیقی کی سربراہی میں ادارہ درست سمت کی جانب گامزن ہے جس کے ثمرات بہت جلد عیاں ہوں گے۔ وفد میں جنرل سیکریٹری حامدالرحمن، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے نائب صدر انجینئر محسن میں شامل تھے جبکہ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر فنانس حامد رضوی، اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم، میڈیا کوآرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :