کوئٹہ،چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوسے ڈپٹی کمشنر نوشکی ظفرعلی کی ملاقات

جمعہ 27 اپریل 2018 17:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعطاء اللہ بھٹہ سے ڈپٹی کمشنر نوشکی ظفرعلی نے کیسکو ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی ۔ملاقات میںچیف انجینئر (T&G)کیسکو سجاداحمدسیٹھی اور سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکوخضدارسرکل محمدریاض خان بھی موجودتھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عطاء اللہ بھٹہ نے کہاکہ کیسکواپنے تمام صارفین کو بجلی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل کررہی ہے ۔

جس کے لئے ضروری ہے کہ تمام سرکاری، نجی اورزرعی صارفین بروقت بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔انہوںنے کہاکہ نادہندگان اپنے موجودہ بل جمع کرانے کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی جمع کراتے جائیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں تمام زمیندار اپنے علاقوں میں موجود غیرقانونی کنکشنز اورخودساختہ اضافی لوڈبھی فوری طور پرہٹادیں تاکہ کیسکوکے سسٹم پرپرنے والے اضافی بوجھ کو کم کیاجاسکے جس سے زرعی صارفین سب سے زیادہ مستفید ہوسکیں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشکی ظفرعلی نے نوشکی میں بجلی کی صورتحال اوردیگرمسائل کے بارے میں کیسکوچیف کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ کیسکونے نوشکی میںکمیونٹی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کردئیے گئے ہیں جس سے عوام کو پانی کی فراہمی کے سلسلے میں کافی مشکلات درپیش ہیں انہوںنے کیسکوچیف کو نوشکی میں کمیونٹی ٹیوب ویلوںکے بلوں کی ادائیگی کے لئے یقین دہانی کرائی جس پر کیسکوچیف نے مذکورہ کنکشنز کی بحالی کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ۔

ڈپٹی کمشنرنے کیسکوچیف سے کہاکہ باقاعدگی سے بل جمع کرانے والے تمام صارفین اورزمینداروںکی حوصلہ افزائی کرکے اُن کے بجلی کی اوقات کاربڑھائی جائے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نوشکی نے زمینداروںکے مسائل اوراُن کے حل کیلئے بھی کیسکوچیف سے تفصیلی بات چیت کی جبکہ سرکاری اورنجی اداروں سے بقایاجات کی وصولی اورصارفین کی جانب سے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز کے خاتمہ کیلئے بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :