آئندہ مالی سال کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت اقتصادی امور ڈویژن کیلئے 70.20ملین روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:03

آئندہ مالی سال کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت اقتصادی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت اقتصادی امور ڈویژن کیلئے 70.20ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق بیرونی قرضوں میں بہتری کیلئے عالمی بینک کی معاونت سے یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا جس کیلئے 70ملین روپے کی بیرونی امداد حاصل کی جائے گی۔ یہ منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی نے 6جولائی 2017ء کو منظورکیا تھا۔

متعلقہ عنوان :