ْسرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت سرمایہ کاری بورڈ کے منصوبوں کیلئے 125ملین روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:03

ْسرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت سرمایہ کاری بورڈ کے منصوبوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت سرمایہ کاری بورڈ کے منصوبوں کیلئے 125ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق چین پاکستانی اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت صنعتی تعاون میں اضافہ کے منصوبہ پرمجموعی لاگت کا تخمینہ 339.281 ملین روپے لگایا گیا ہے جس کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں12کروڑ50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان اور چین کے صنعتی تعاون کے فروغ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :