پی ایس ڈی پی کے تحت خاران میں کیڈٹ کالج کے قیام کیلئے 56کروڑ20 لاکھ روپے مختص، منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا

جمعہ اپریل 18:10

پی ایس ڈی پی کے تحت خاران میں کیڈٹ کالج کے قیام کیلئے 56کروڑ20 لاکھ روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت خاران((بلوچستان)) میں کیڈٹ کالج کے قیام کیلئے 56کروڑ20 لاکھ57 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ ایک ارب38کروڑ20 لاکھ57 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ قبل ازیں منصوبہ کیلئے 82کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا جس سے خاران ((بلوچستان)) اور گردونواح کے علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :