آئندہ مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص، منصوبوں کیلئے 8 ارب 42کروڑ90 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں

جمعہ 27 اپریل 2018 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مختلف منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے اور قبل ازیں ان منصوبوں کیلئے 8 ارب 42کروڑ90 لاکھ80 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران جی ڈی اے کے لئے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :