پی ایس ڈی پی ،خصوصی پروگراموں کیلئے ایک کھرب 33 ارب روپے مختص

ایرا کیلئے 8 ارب 50 کروڑ روپے، فاٹا کیلئے 10 ارب روپے، سی پیک منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے، سکیورٹی میں اضافہ کیلئے 45 ارب روپے، وزیراعظم کے نوجوانوں کے پروگرام کیلئے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں

جمعہ 27 اپریل 2018 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت خصوصی پروگراموں کیلئے ایک کھرب 33 ارب روپے سے زائد فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے تحت ایرا کیلئے 8 ارب 50 کروڑ روپے، فاٹا میں دس سالہ منصوبہ کے وفاق کے حصہ کیلئے 10 ارب روپے، ایس ڈی جیز کیلئے وزیراعظم کے پروگرام کیلئے 5 ارب روپے، سی پیک منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے، سکیورٹی میں اضافہ کیلئے 45 ارب روپے، وزیراعظم کے نوجوانوں کے پروگرام کیلئے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :