پی ایس ڈی پی،آبی وسائل ڈویژن کے پانی کے شعبہ کے جاری منصوبوں کیلئے 37 ارب روپے،

نئے منصوبوں کیلئے 25 ارب 52 کروڑ روپے مختص، دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے 23 ارب 68 کروڑ روپے اورمنگلہ ڈیم ریزنگ منصوبہ کیلئے اڑھائی ارب روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے پانی کے شعبہ کے جاری منصوبوں کیلئے 37 ارب روپے سے زائد جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 25 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے مطابق کوئٹہ میں منگی ڈیم کیلئے 50 کروڑ روپے، سندھ میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کیلے ایک ارب روپے، پپین ڈیم کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے، گبھیر ڈیم چکوال کیلئے 40 کروڑ روپے، آر بی او ڈیII- کیلئے 6 ارب 50 کروڑ روپے، کچھی کینال منصوبہ کیلئے 2 ارب روپے، کرم تنگی ڈیم کیلئے ایک ارب روپے، نئی گاج ڈیم کیلئے 2 ارب روپے، نولانگ ڈیم کیلئے ایک ارب 80 کروڑ روپے، رینی کینال منصوبہ کیلئے 50 کروڑ روپے، وندر ڈیم کیلئے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے، خضدار میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپے، دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے 23 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد، منگلہ ڈیم ریزنگ منصوبہ کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے اور خیبرپختونخوا میں آبپاشی کے نظام کی بحالی کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔