سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت کراچی کے صنعتی علاقوں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کراچی کے صنعتی علاقوں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے ایک ارب 50کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 3 ارب89 کروڑ36 لاکھ 70 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ قبل ازیں منصوبہ کیلئے 10کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔ اس منصوبہ کیلئے وفاقی حکومت 33 فیصد اخراجات فراہم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :