پی ایس ڈی پی کے تحت کامرس ڈویژن کیلئے ایک ارب50کروڑ روپے کے فنڈز مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کامرس ڈویژن کے مختلف منصوبوں کیلئے ایک ارب50کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق کامرس ڈویژن کے پہلے سے جاری منصوبہ ایکسپو سنٹر پشاور کیلئے 70کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کامرس ڈویژن کے پانچ نئے منصوبوں جن میں ایکسپو سنٹر اسلام آباد کیلئے 5کروڑ روپے ، ایکسپو سنٹر کوئٹہ کے فیز ون کیلئے 5کروڑ روپے، کراچی میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کیلئے 10کروڑ روپے، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن لاہور میں طالب علموں اور فیکلٹی ممبرز کیلئے ہاسٹل کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 10کروڑ روپے جبکہ ایکسپو سنٹرکراچی کی تزئین و آرائش اور توسیع کیلئے 5کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔