وزارت قانون و انصاف کی 9 جاری ، 7 نئی سکیموں کے لئے ایک ارب دو کروڑ 50 لاکھ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزارت قانون و انصاف کے 9 جاری اور 7 نئی سکیموں کے لئے ایک ارب دوکروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کئے گئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق وزارت قانون کی جاری سکیموں کے لئے 84 کروڑ جبکہ نئی سکیموں کے لئے 18 کروڑ 48 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری سکیموں میں جی ٹین اسلام آباد میں جوڈیشل و ایڈمنسٹریشن کمپلیکس کے اضافی بلاک کی تعمیر کے لئے دس کروڑ روپے، اسلام آباد ہائی کورٹ کی تعمیر کے لئے 53 کروڑ 50 لاکھ، لاہور میں فیڈرل کورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 7 کروڑ روپے، پشاور میں فیڈرل کورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے سات کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نئی سکیموں میں اسلام آباد فیڈرل کورٹس کمپلیکس کی آٹو میشن کے لئے 2 کروڑ روپے، فیڈرل شریعت کورٹ کا پشاور میں کیمپ آفس قائم کرنے کے لئے دو کروڑ 98 لاکھ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیشنز ڈویژن ایسٹ کی تعمیر کے لئے ساڑھے 7 کروڑ روپے، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کراچی کی تعمیر کے لئے اراضی کے حصول کے لئے اڑھائی کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :