سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے لئے 3450.644 ملین روپے مختص

،خانپور ڈیم فیزتھری منصوبے کے لئے 58.197 ملین روپے رکھ دیئے گئے

جمعہ اپریل 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کی 3 نئی سکیموںسمیت 10 سکیموں کے لئے 3450.644 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق وزارت دفاع ڈویژن کی جاری سکیموں میں سروے آف پاکستان لاہور میں آفیسر بلاک کی تعمیر کے لئے 85 ملین روپے،ایف جی ڈگری کالج فار بوائز کوہاٹ کی تعمیر کے لئے 89.781 ملین روپے،6 میری ٹائم پورٹر ویسل کی تعمیر کے لئے 75.515 ملین روپے،سروے آف پاکستان کے لئے 3 جدید پرینٹنگ مشینوں کی خریداری کے لئے 253.954 ملین روپے،خانپور ڈیم فیزتھری منصوبے کے لئے 58.197 ملین روپے،نئی سکیموں میں آئی ٹی انفراسٹرکچر برائے ای ایپلی کیشن کے لئے 20 ملین روپے،جیو ڈیک ڈیٹم کے لئے 58.197 ملین روپے،وزارت دفاعی پیداوار کی جاری سکیموں میں کراچی شپ یارڈ کی اپ گریڈیشن کے لئے 830 ملین روپے،شپ لفٹ کی تنصیب ،ٹرانسفر سسٹم کے لئے 1900 ملین روپے،نئی سکیموں میں پی اے سی کامرہ میں پیداوار بڑھانے کے لئے سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لئے فزیبلٹی سٹڈی کے لئے 80 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :