پی ایس ڈی پی کے تحت ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 4677.487 ملین روپے مختص،

مانسہرہ ائیرپورٹ کی جگہ ایکوائر کرنے کے لئے 250 ملین روپے،نیو گوادر ائیر پورٹ کے لئے 1800 ملین روپے اوربنوں ائیر پورٹ کی اپ گریڈیشن کے لئے 675.980 ملین روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ایوی ایشن ڈویژن کی 3 نئی سکیموں سمیت 13 سکیموں کے لئے 4677.487 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق نئی سکیموں میں مانسہرہ ائیرپورٹ کی جگہ ایکوائر کرنے کے لئے 250 ملین روپے،نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف کی رہائشی ضروریات پوری کرنے کے لئے 859.690 ملین روپے،کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لئے 307.260 ملین روپے،ڈی جی خان ائیر پورٹ پر سنگل بریکٹ کی تعمیر کے لئے 17.120 ملین روپے،منجوڈاہرو ایئر پورٹ کے لئے 0.100 ملین روپے،کالا پانی نالے پر فلڈ فارکاسٹنگ سسٹم کی تنصیب کے لئے 50 ملین روپے،میڈیم رینج فارکاسٹنگ سینٹر کے لئے 84.532 ملین روپے،کراچی میں ویدر سرویلنس ریڈار کی تنصیب کے لئے 461 ملین،نیو گوادر ائیر پورٹ کے لئے 1800 ملین روپے، محکمہ موسمیات ریسرچ سینٹر کے لئے 42.805 ملین روپے، نئی سکیموں میں بنوں ائیر پورٹ کی اپ گریڈیشن کے لئے 675.980 ملین روپے، ملتان میں ویدر سرویلنس ریڈار کی تنصیب کے لئے 29 ملین روپے،محکمہ موسمیات میں ارلی وارننگ سسٹم کی توسیع کے لئے 100 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :