پی ایس ڈی پی کے تحت بحری امور ڈویژن کی سکیموں کی تکمیل کے لئے 10118.683 ملین روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت بحری امور ڈویژن کی 9 نئی سکیموں سمیت 19سکیموں کے لئے 10118.683 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق نئی سکیموں میں بزنس کمپلیکس پلانٹ کے لئے 319.441 ملین روپے،ایکسپریس وے (سی پیک) پر ایسٹ بے کی تعمیر کے لئے 6035.20 ملین روپے،ملا بند ایریا میں پورٹ الائیڈ سٹرکچر کے لئے 682.784 ملین روپے،سی پیک سپورٹ یونٹ کے لئے 13.488 ملین روپے،بریک واٹر (سی پیک) کی تعمیر کے سلسلے میں فزیبلٹی سٹڈی کے لئے 194 ملین روپے، پاک چین ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹیویشن (گوادر ) کے لئے 625.583 ملین روپے،گوادر منی پورٹ پر آکشن ہال کی بحالی کے لئے 8.578 ملین روپے،سیملیٹر ،ریڈار اور دیگر آلات کے لئے 30 ملین روپے، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سروے اور دیگر امور کے لئے 27.194 ملین روپے، نئی سکیموں میں اضافی ٹرمینل (سی پیک)کے لئے ڈریجنگ اور برتھنگ کے لئے 100 ملین روپے،سی مین ہاسٹل کی تعمیر اور تذہین و آرائش کے لئے 19.853 ملین روپے،کوفہ (کراچی ،سندھ) میں بائونڈری وال کی تعمیر کے لئے 60 ملین روپے،سیفور ریفٹنگ ماڈیول (کراچی ) کے لئی18.556 ملین روپے،گوادر پورٹ ماسٹر پلان کے تحت جگہ ایکوائر کر نے کے لئے 895.853 ملین روپے،ڈرائی بلک ٹرمینل کی فزیبلٹی سٹڈی کے لئے 57.500 ملین روپے،آئل انسٹالیشن ایریا کراچی میں آئل سٹوریج کے لئے 702.025 ملین روپے،ی ایم اے میں مختص امور کے لئے 59.566 ملین روپے،کفوا (کراچی ) میں رپیئر ورک کے لئے 60 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔