پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 120 منصوبوں کے لئے 3کھرب 66 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزارت مواصلات کے ذیلی ادارے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مجموعی طورپر 120 منصوبوں کے لئے 3کھرب 66 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں نئے 79 منصوبوں پر 65ارب 12 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ جاری 41 منصوبوں پر 3کھرب ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔