پی ایس ڈی پی کے تحت سنٹرل ایشین ریجن کوآپریشن کے لئے 4 ارب روپے مختص، 3 ارب 50 کروڑ روپے ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا

جمعہ 27 اپریل 2018 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وزارت مواصلات کے ذیلی ادارے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت سنٹرل ایشین ریجن کوآپریشن کے ایک جاری منصوبے کے لئے مجموعی طور پر 4 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس پر حکومت کی طرف سے مقامی طورپر 50 کروڑ جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے 3 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کی جائے گی۔