سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں باجوڑ، جندولہ ، ژوب 250 کلومیٹر رابطہ سڑک کے لئے ایک ارب 50کروڑ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے باجوڑ، جندولہ ، ژوب 250 کلومیٹر رابطہ سڑک کے جاری منصوبے کے لئے ایک ارب 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ خالصتاً مقامی طور پر حکومتی اخراجات کے تحت تعمیر کیاجائے گا۔ اسی طرح بلیک ٹاپ شاہراہ کے یک۔ مچھ خاران بذریعہ دوستان ۔ واہ خرمکائی شاہراہ کے منصوبے کے لئے 3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :