ْآئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے کیڈ ڈویژن کے جاری و نئے منصوبوں کیلئے 15 ارب 23 کروڑ 69 لاکھ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کیڈ ڈویژن کے جاری و نئے منصوبوں کیلئے 15 ارب 23 کروڑ 69 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ کی 4 جاری اور 3 نئی سکیموں کیلئے 8 ارب 37 کروڑ 74 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ کیڈ ڈویژن کے صحت کی 5 جاری اور 21 نئی سکیموں کیلئے 2 ارب 65 کروڈ روپے مختص کئے گئے ہیں۔