پی ایس ڈی پی کے تحت منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات ڈویژن کے جاری اور نئی سکیموں کیلئے 27 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات ڈویژن کے جاری اور نئی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 27 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے مطابق حکومت نے جاری ترقیاتی سکیموں میں سینٹر فار رورل اکانومی کیلئے 50 کروڑ روپے، سی پیک ایکسیلنس سینٹر کیلئے 40 کروڑ روپے، سی پیک سپورٹ پراجیکٹ کیلئے 20 کروڑ روپے، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ کیلئے 20 کروڑ روپے، پاکستان اربن پلاننگ اور پالیسی سینٹر کے قیام کیلئے 10 کروڑ روپے، نیشنل انڈوومنٹ سکالرشپس کیلئے 2 ارب روپے، وژن 2025ء کی سپورٹ اور مانیٹرنگ کیلئے 20 کروڑ روپے اور نئی سکیموں میں اکانومسٹ گروپ کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے 15 کروڑ روپے، گوادر میں سی پیک انسٹیٹیوٹ کیلئے 30 کروڑ روپے، پاک چائنا فرینڈلی ایکسچینج پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد کے نئے کیمپس کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپے، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد کے نئے کیمپس کیلئے زمین کی خریداری کیلئے 3 ارب 51 کروڑ 94 لاکھ روپے، سٹارٹ آف پاکستان منصوبہ کیلئے ایک ارب روپے اور دیگر منصوبوں میں ریسرچ، ورکشاپس، ٹیکنیکل فزیبلٹی سٹڈیز کیلئے 50 کروڑ روپے، پبلک ویلفیئر پروگرام کیلئے 11 ارب 26 کروڑ روپے سمیت مختلص ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں۔