سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کی جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 2 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 2 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے مطابق حکومت نے جاری ترقیاتی سکیموں میں وژن 2025ء کے تحت سرٹیفیکیشن انسینٹو پروگرام کیلئے 20 کروڑ روپے، نسٹ میں میڈیکل ڈیوائسز سینٹر کے قیام کیلئے 11 کروڑ 21 لاکھ روپے، پی ایس ٹی سی کے قیام کیلئے 66 کروڑ 43 لاکھ روپے اور نئی سکیموں میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کیلئے 25 کروڑ روپے، کمپیٹیٹو ریسرچ پروگرام کیلئے 20 کروڑ روپے، ماڈل سائنس سکول غازیوال کے قیام کیلئے 10 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :