پی ایس ڈی پی کے تحت نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی جاری اور نئی سکیموں کیلئے 25 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص

جمعہ اپریل 18:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی جاری اور نئی سکیموں کیلئے 25 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے مطابق حکومت نے جاری سکیموں میں پسنی میں اے این ایف پولیس سٹیشن کیلئے زمین کے حصول کیلئے 3 کروڑ روپے، باجوڑ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے، سوست میں اے این ایف پولیس سٹیشن کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ 48 لاکھ روپے، مہمند ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے اور نئی سکیموں میں خیبر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 3 کروڑ روپے، اسلام آباد میں نشے کے عادی افراد کے علاج و بحالی کے حوالے سے سینٹر کی تعمیر کیلئے 2 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :