پی ایس ڈی پی کے تحت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کی جاری اور نئی سکیموں کیلئے 5 ارب 43 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کی جاری اور نئی سکیموں کیلئے 5 ارب 43 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے مطابق حکومت نے جاری ترقیاتی سکیموں میں پشاور میں فیڈرل لاجز کی تعمیر کیلئے 44 لاکھ روپے، لاہور میں نیب کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے، سی پیک کے تحت انٹیلیجنس بیورو اور آفسز کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے، نیو سیکرٹریٹ بلاک میں تعمیراتی کاموں کیلئے 24 کروڑ 83 لاکھ روپے، سوہاوہ چکوال روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے ایک ارب 90 کروڑ روپے، مندرہ چکوال روڈ کیلئے 77 کروڑ 33 لاکھ روپے، ملتان میں پاک پی ڈبلیو ڈی کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 3 کروڑ 43 لاکھ روپے، موسیٰ خیل تونسہ روڈ کیلئے 50 کروڑ اور نئی سکیموں میں سی پیک کے تحت مانسہرہ میں اوگی ٹنل کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے، پشاور میں پی اے آر ڈی لائبریری کی اپ گریڈیشن کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :