آئندہ مالی سال 2018-19ء کے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے تحت وزارت پوسٹل سروسز ڈویژن کے 4 نئے منصوبوں کیلئے 37 کروڑ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19ء کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارت پوسٹل سروسز ڈویژن کے 4 نئے منصوبوں کیلئے 37 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کے اعداد و شمار کے مطابق ان منصوبوں میں گوادر کے مقام پر بین الاقوامی میل آفس کی تعمیر، گولڑہ موڑ راولپنڈی کے مقام پر بین الاقوامی معیار کے ڈاک سہولت سنٹر کی تعمیر، کراچی میں بین الاقوامی ڈاک دفتر کی تعمیر اور ملک بھر میں تمام 485 ڈاکخانہ جات کی ری برانڈنگ/تزئین و آرائش کے منصوبے شامل ہیں۔

ان چاروں منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 37 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ان منصوبوں کی منظوری آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دی جائے گی جس کیلئے مجموعی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 43 کروڑ ایک لاکھ 13 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :