آئندہ مالی سال 2018-19ء میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 184کلومیٹر طویل ایکسپریس وے خانیوال ای فور منصوبہ کے لئے 10 ارب روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 184 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے خانیوال ای فور منصوبہ کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ میں 8 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ حکومت اس پر ایک ارب 50 کروڑ روپے مقامی طورپر خرچ کرے گی۔