سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈویژن کی لئے کروڑ 45 لاکھ اور 16ہزار روپے مختص

جمعہ اپریل 18:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈویژن کے منصوبوں کے لئے کل 96 کروڑ 45 لاکھ اور 16ہزار روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں پہلے سے جاری کراس بارڈر فائبر کیبل سسٹم کے چائنہ اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی آواز اور ڈیٹا کے ذریعے رابطوں کے منصوبے کے لئے 47کروڑ 77 لاکھ 90 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ تھری جی فور جی این جی ایم ایس اور سیم لیس کوریج کے منصوبوں کی تجدید اور توسیع کے لئے 48کروڑ 67لاکھ 26ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :