سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 49 کروڑ88 لاکھ 57 ہزار روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 49 کروڑ88لاکھ 57 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ،جن کے تحت آزاد کشمیر میں جی ایس ایم نیٹ ورک کوتبدیل کرنے کے منصوبہ کے لئے 44 کروڑ 6 لاکھ 57 ہزار روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ کراچی میں آئی ٹی پارک کی ترقی کے لئے فزیبلٹی سٹڈی اور کنسلٹنسی کے لئے 5کروڑ 82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یہ بات جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی میں بتائی گئی۔

متعلقہ عنوان :