گوئٹے مالا کی جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران 7 افراد ہلاک ، 25 زخمی

جمعہ اپریل 18:51

گوئٹے مالا سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) گوئٹے مالا کی جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے 45 کلومیٹر جنوب کی طرف واقع جیل میں پیش آیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران قیدیوں نے چاقوئوں سے ایک دوسرے پر حملے کئے اور آتشیں اسلحہ کا استعمال کیا۔سکیورٹی اہلکاروں کو جیل کا کنٹرول حاصل کرنے میںکئی گھنٹے لگے۔ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونے والے قیدیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :