جنوبی افریقہ ، ٹرین حادثہ میں 7افراد ہلاک

جمعہ اپریل 18:53

کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) جنوبی افریقہ میں ٹرین کے حادثہ میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام مرد تھے جن کی عمریں30 اور40 سال کے درمیان تھیں۔

(جاری ہے)

یہ لوگ ایک پک اپ ٹرک میں سوار کام کی جگہ پر جارہے تھے کہ ایک ریلوے کراسنگ سے گذرتے ہوئے ان کی گاڑی ٹرین کی زد میں آگئی۔واضح رہے کہ اسی مقام پر 2010 ء میں پیش آنے والے حادثہ میں 10 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔