یورپی یونین کے رکن ممالک نے شہد کی مکھیوں کو ہلاک کرنے کے لئے استعمال ہونے والی کرم کش دوا پر پابندی کے قانون کی منظوری دے دی

جمعہ اپریل 18:53

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) یورپی یونین کے رکن ممالک نے شہد کی مکھیوں کو ہلاک کرنے کے لئے استعمال ہونے والی کرم کش دوا پر پابندی کے قانون کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

یورپی کمیشن کی طرف سے اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق اس دوا کے استعمال کے نتیجہ میں خطہ میں شہد کی مکھیوں کی تعداد میں تیزی سے کمی دیکھی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیاہے کہ اس دوا میں شامل تین کیمیائی مرکبات شہد کی مکھیوں کے لئے سخت نقصان دہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :