شمالی اورجنوبی کوریا کے رہنمائوں کی تاریخی ملاقات ،خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ، کوریائی جنگ کے خاتمہ کا اعلان رواں سال متوقع

جمعہ 27 اپریل 2018 18:53

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) شمالی اورجنوبی کوریا کے رہنمائوں نے جمعہ کو ہونے والی تاریخی ملاقات میں خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنمائوں نے رواں سال کے اختتام تک کوریائی جنگ کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک اس سلسلہ میں اقوام متحدہ اور ممکنہ طور پر چینی حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے جو دونوں کوریائوں کے درمیان جنگ بندی کے فریق ہیں۔ان اجلاسوں میں دونوں کوریائوں کے درمیان تقریباً سات عشرے قبل شروع ہونے والی جنگ کے باقاعدہ خاتمے کے اعلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر اس سلسلہ میں شمالی کوریا کا دورہ بھی کریں گے جبکہ دونوں رہنما ایک دوسرے سے فون پر بھی رابطہ رکھیں گے۔دونوں رہنمائوں نے یوم آزادی کے موقع پر ہزاروں منقسم خاندانوں کی ملاقاتوں پر بھی اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :