اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی جدید ترین 10منزلہ چیمبر ہیڈ کوارٹرز کی عمارت امن اور خوشحالی و ترقی کی مینار ہوگی،روون ایدیری سنگھے

جمعہ 27 اپریل 2018 18:53

اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی جدید ترین 10منزلہ چیمبر ہیڈ کوارٹرز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سارک چیمبر کے صدر روون ایدیری سنگھے نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی جدید ترین 10منزلہ چیمبر ہیڈ کوارٹرز کی عمارت امن اور خوشحالی و ترقی کی مینار ہوگی۔عمارت کی تعمیر پر ایک ارب روپے کی لاگت آئیگی۔جمعرات کو یہاں بلڈنگ کمیٹی کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام رکن ممالک کیساتھ بہترین اور خوشگوار تعلقات کیلئے کوششیں سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ایجنڈے کی اولین ترجیح ہو نگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی سی آئی ہیڈ کوارٹر کاروباری روابط بڑھانے کیلئے خطے کی کمیونٹیز کو ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قریبی دو طرفہ اور علاقائی شراکت داری اور اقتصادی استحکام کی غرض سے اپنی کوششیں تیز کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سارک رکن ممالک کو نان۔ٹیرف رکاوتوں کو ہٹانے پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے اور انہیں تجارت کو فروغ دینے کیلئے بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے کیلئے کام کرنا چاہیئے۔قبل ازیں چیئر مین بلڈنگ کمیٹی نائب صدر سارک چیمبر پاکستان چیپٹر افتخار علی ملک نے شرکاء کو تعمیراتی کاموں کے حوالے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 95فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :