ماڈل مویشی منڈی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،کمشنر راولپنڈی

جمعہ اپریل 18:53

راولپنڈی 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) کمشنر را ولپنڈی ڈویثرن ند یم اسلم چو ہد ری و ر یجنل پو لیس آفیسر فخر وصال سلطان راجہ نے ضلع اٹک میںزیر تعمیر ما ڈل مو یشی با زار گو ندل کے منصوبے پر پیش ر فت کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کہا کہ ماڈ ل بازار اپنی تکمیل کے اختتامی مرا حل میں ہے۔ اعلیٰ معیا ر کا نمو نہ یہ ما ڈل با زار ہر طر ح کی سہو لتوںسے آ را ستہ ہو گا اور اس میں روڈز، شیڈز اور بلڈنگ کے سا تھ ساتھ سیو ر یج سسٹم، و ٹرنری ہسپتا ل، چارہ کی دکا نیں،گروسری شاپ،مسجد،ٹیوب ویل روم اور آکشن ر نگ سمیت دیگرسہو لیات بھی د ستیاب ہو ں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے کسا نو ں کی فلا ح کے لئے بے شما ر انقلا بی اقدا مات کے ساتھ ساتھ انہیں مفت مویشی منڈ یا ں فراہم کرنے لئے چھو ٹے مو یشی بازاروں کے علا وہ ضلع اٹک میں ما ڈل مو یشی با زار گوندل کے لئے 199ملین ر وپے مختص کئے ہیں جس کی تکمیل سے مو یشی پا ل افراد کو مفت منڈ یو ں کی فر اہمی کے ذر یعے ر یلیف فرا ہم کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کمشنرآفس را ولپنڈی میں ضلع اٹک میںتعمیر ہو نے وا لے ماڈل مو یشی بازارگو ندل کی تعمیر کی پیش ر فت کا جا ئز ہ لینے کے لئے منعقد ہ بو رڈ آف ڈا ئر یکٹرز اجلا س کی صد ارت کر تے ہو ئے کیا۔ اجلا س میں وا ئس چا نسلر پیرمہر علی شاہ یو نیو ر سٹی ثروت مرزا ،ڈ پٹی کمشنرراولپنڈی طلعت محمو دگوندل، ڈپٹی کمشنر اٹک را نا اکبر حیات ،ڈ ی سی جہلم عبدالستار عیسانی ، ڈی سی چکو ال غلام صغیر ، ایڈیشنل کمشنر کو ا ٓر ڈ ینیشن طا رق سلا م مروت،ڈا ئر یکٹر لا ئیو سٹا ک شا ہد سجاد، ایم ڈی کیٹل مارکیٹ محمد یونس کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔

شر کا ء اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کمشنر را ولپنڈی نے مز ید کہا کہ مو یشی منڈ ی کے قیام کا مقصدکسا نو ں اور مویشی پال حضر ات کو ٹھیکے دا روںکی فیس سے بچا نا ہے تا کہ وہ اپنی محنت کی کمائی کو صر ف اپنے ہی مصر ف میں لائیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے کئے جا نے والے اقدامات قا بل ستا ئش ہیں جنہوں نے کنٹر یکٹر اور بلڈ نگ ڈ یپا ر نمنٹ کی جانب سے مو صو ل ہو نے والی شکایات کے نتیجے میں سا ئٹ پر سے تجا وزات کے فوری خا تمے کے لئے اقدامات کئے ۔

ایم ڈی کیٹل مارکیٹ محمد یو نس نے اس مو قع پر این ایچ اے کی جا نب سے این او سی جا ری نہ کر نے کی و جہ سے پیش آ نے والی مشکلات کے بارے میں آ گاہ کر تے ہو ئے اس سلسلے میں بورڈ کو ہدا یات جا ری کر نے کی استدعا کی جس پر بورڈ کی جا نب سے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کر نے کی یقین دہا نی کر وا ئی گئی۔

متعلقہ عنوان :