ریسکیو1122راولپنڈی کے 500 سے زائد اہلکاروں کی سکریننگ مکمل

جمعہ 27 اپریل 2018 18:53

راولپنڈی 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات پر ریسکیو1122راولپنڈی اور ملحقہ تمام تحصیلوں میں ریسکیوافسران اور اہلکاروں کے سکریننگ ٹیسٹ کا انقعاد کیا گیااس حوالے سے پرائمری وسکینڈی ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ایک کیمپ سنٹرل ریسکیو اسٹیشن راول روڈ اورملحقہ تمام تحصیلو ں کے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں اپنے سکریننگ ٹیسٹ کیمپ لگائے گئے جس میںریسکیو 1122 راولپنڈی کے 500 سے زائد مرد وخواتین ریسکیوآفیشلز کے سکریننگ ٹیسٹ کیے گئے جس میںریسکیو 1122راولپنڈی سٹی کے 423اہلکار،تحصیل ٹیکسلا کے 27اہلکار، تحصیل گوجرخان کے 40اہلکار،تحصیل کلرسیداں کے 25اہلکار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان سکریننگ ٹیسٹوںمیں ریسکیورز کے بلڈشوگر،ہیپاٹائٹس (بی اور سی ) اوربلڈپریشرٹیسٹ کیے گئے اورہیپاٹائٹس(بی اور سی ) کی ویکسینیشن بھی دی گئی ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 راولپنڈی ڈاکٹرعبدالرحمان نے ریسکیو افسران کے ہمراہ سنٹرل ریسکیواسٹیشن راول روڈ میں قائم سکریننگ کیمپ کا دورہ کیا۔