چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے کر کاشتکاروں کے دل جیت لئے ،حافظ حشمت

جمعہ 27 اپریل 2018 18:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کا احتجاج رنگ لا یا چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے گنّے کی قیمت از خود مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیںاس بات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے کر کاشتکاروں کے دل جیت لئے اس پر پاکستان بھر کے کاشتکار چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے مشکور ہیں یاد رہے کہ حکومت نے 180/- روپے فی چالیس کلوگرام کا نرخ مقرر کیا تھا اور ملز مالکان کاشتکاروں سے محض 140/- روپے فی چالیس کلوگرام ہی خرید رہے تھے انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج فیصلہ کیا ہے کہ امدادی قیمت ہم خود مقرر کریں گے اور عید سے پہلے پہلے کاشتکاروں کو ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے حافظ حشمت نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلہ کو جلد از جلد عملی جامہ پہنائے اور پاکستان کے غریب کاشتکاروں کی حالت زار پر رحم کرے ۔