ڈی پی او ڈیرہ ڈاکٹر زاہداللہ خان کا گومل یونیورسٹی میں فیکلٹی آف اینیمل اینڈ وٹرنری سائنسز کے زیر اہتمام جانوروں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب

جمعہ 27 اپریل 2018 18:54

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ڈاکٹر زاہداللہ خان نے گومل یونیورسٹی میں فیکلٹی آف اینیمل اینڈ وٹرنری سائنسز کے زیر اہتمام جانوروں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ گومل یونیورسٹی میں علمی سرگرمیوں کے ساتھ اس خطہ میں مویشیوں کے علاج اور انکی پرورش کے حوالے سے فیکلٹی آف اینیمل اینڈ وٹرنری سائنسز کی کاوشیں مثالی نتائج فراہم کررہی ہے ۔

اس موقع پرگومل یونیورسٹی کے رجسٹرار دل نواز ۔ ڈین فیکلٹی آف اینیمل اینڈ وٹرنری سائنسز ڈاکٹر شکیب اللہ خان نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں پرووسٹ ڈاکٹر صلاح الدین ، ڈائریکٹر گریجویٹ سٹڈی اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر شادی اللہ ۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر ملک ستار بخش اعوان ڈپٹی رجسٹرار عصمت اللہ خان ۔

(جاری ہے)

ظاہر شاہ مروت۔ ریاض بیٹنی اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے ۔

تقریب میں علاقہ بھر سے کتوں بلیوں اور گھوڑوں کی مختلف نسلوں کا تعارف اور انکی کارکردگی بیان کی گئی گھڑ ڈانس بھی پیش کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نے اس موقع پر کہا کہ جانوروں سے محبت انکی نگہداشت قابل ستائش شوق ہے انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت سے مجھے خوشی ہوئی ہے اور یہ بات مسلمہ ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں میں کاشت کاروں اور مویشیوں کے شوقین حضرات کے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے اور انکی افزائش میں اضافہ اور صحت کے معاملات میں فیکلٹی آف اینیمل اینڈ وٹرنری سائنسز کے مثالی کردار کا پورا علاقہ معترف ہے۔