کوہاٹ میں 300کلوگرام پولی تھین بیگزبرآمد کرکے نذرآتش کردیئے گئے

جمعہ 27 اپریل 2018 18:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عباس خان آفریدی نے شہرکے مختلف حصوںمیں کارروائی کرتے ہوئے 300کلوگرام پولی تھین بیگزبرآمد کرکے نذرآتش کردیئے۔انہوں نے اس موقع پر 54دکانوں کا معائنہ کیااور خلاف ورزی پر32دکانداروں کو جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عباس آفریدی کی کوششوں سے ڈاکٹر زاہد اور کوہاٹ ماڈل ٹاؤن کے انتظامیہ کے مابین27 لاکھ روپے مالیت کے 10مرلہ پلاٹ کے رقم کی واپسی کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا اور کوہاٹ ماڈل ٹاؤن انتظامیہ نے ڈاکٹر زاہد کو بغیر کٹوتی کے پوری رقم کی واپسی پر آمادگی ظاہر کرکے انہیں موقع پر14لاکھ روپے کا چیک دے دیا جبکہ باقی ماندہ رقم 20دنوں میں ادا کرے گی ۔

دونوں فریقین نے اس سلسلے میںضلعی انتظامیہ کے مفاہمتی کردار کو سراہا اور آئندہ بھی ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :