ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ کے سالانہ انتخابات کامیدان کل سجے گا

جمعہ 27 اپریل 2018 18:54

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ کے سالانہ انتخابات کامیدان کل سجے گا ۔جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ،دیگرعہدوں پر امیدوار بلامقابلا کامیاب قرارپاگئے ۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ کے سالانہ انتخابات سال 2018.19 کا انعقاد آج 28 اپریل کو ہائی کورٹ بلڈنگ افتحار سلیم ایڈوکیٹ شہید ہا ل میں ہوگا ۔

انتخابی عمل صرف جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تین امیداروں ،ملک ہدایت اللہ ملانہ ایڈوکیٹ ،احسان الحق ملک ایڈوکیٹ اور فضل الرحمٰن بلوچ ایڈوکیٹ کے درمیان ہوگا جبکہ دیگر عہدوں پر صدارت کے لئے محمد یوسف خان ایڈوکیٹ ،نائب صدارت کے لئے شیخ افتخار الحق ایڈوکیٹ ،جائنٹ سیکرٹری کے لئے نوید محسود ایڈوکیٹ ،لائبرین کے لئے عبداللہ بلوچ ایڈوکیٹ ،فنانس سیکرٹری کے لئے وقار عالم ایڈوکیٹ ،ایگزیکٹیو ممبر ڈیرہ ملک محمد بلال ایڈوکیٹ جبکہ ایگزیکٹیو ممبرٹانک کے لئے سرور خان کنڈی ایڈوکیٹ بلامقابلہ کامیاب قرار پاگئے ۔

(جاری ہے)

،چیئر مین الیکشن بور ڈ کے فرائض عبدالقیوم قریشی ایڈوکیٹ سپریم جبکہ بورڈ ممبران میں فرحانہ جبین ایڈوکیٹ اور عبدالستار دوتانی ایڈوکیٹ سرانجام دے رہے ہیں ۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ہائی کورٹ بلڈنگ ڈیرہ کے افتخار سلیم ایڈوکیٹ ہال میںآج 28 اپریل کو منعقد ہوں گے اور انتخابی عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔اس دوران دوپہر 1 بجے سے دوپہرڈیڑھ بجے تک نمازوکھانے کا وقفہ ہوگا ۔چیئرمین الیکشن بور ڈ کے مطابق ہائی کورٹ بار کے وکلاء ووٹر کی کل تعداد 371 ہے۔