اورکزئی ایجنسی میں حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے عالمی ہفتہ منایا گیا

جمعہ 27 اپریل 2018 18:54

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) اورکزئی ایجنسی میں حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے عالمی ہفتہ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب ایجنسی ہیڈ کوارٹرہنگو جرگہ ہا ل میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ طارق خان تھے۔ تقریب میں ایجنسی سرجن ڈاکٹر نواب علی، کنسلٹنٹ اے پی آئی ڈاکٹر عبداللہ ، ڈبلیو ایچ او کے حکام اور قبائل مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں پولیو اور مختلف بیماریوں سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے حفاظتی ٹیکوں اور پولیو مہم کے اہمیت اور افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ تقریب کے دوران قبائل عمائدین نے بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ اس موقع پر حفاظتی ٹیکو اور پولیو مہم کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ایڈیشنل پی اے ارق خان کی قیادت میں واک کااہتمام بھی کیا گیا جس میں ایجنسی سرجن ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹروں سمیت قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :