ہنگو سے ٹل جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی،تین افرادجاں بحق،دوزخمی

جمعہ 27 اپریل 2018 18:55

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ہنگو کے علاقہ کچہ پکہ میں ہنگو سے ٹل جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی روڈ کے کنارے کھڑے 5 افراد پر چڑھ دوڑی جسکے نتیجے میںتین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے پولیس نے ڈرائیورکو گرفتارکرلیا۔ اس حوالے سے ہنگو پولیس نے بتایاکہ گزشتہ روز کچہ پکہ کے مقام پر مسجد اقصیٰ کے سامنے ہنگو کے طرف سے آنے والے موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی ۔

(جاری ہے)

روڈ کے کنارے کھڑے 5 افراد اور قریبی کھیت میں بکریوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے تین افراد نور آمین ،محمد شعیب ساکنان محمد خواجہ اوراحمد اللہ افغان مہاجر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد جس کے نام معلوم نہ ہو سکے کوشدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے ۔واقعہ سے سڑک کے قریب کھیت میں موجود 8بکریاں بھی مر گئیں ۔واقعہ کے بعد ڈرائیور ساجد اللہ ولد شمس الرحمان سکنہ دربند شناوڑی حال کوہاٹ موقع سے فرار ہو رہا تھا کہ پولیس نے تعاقب کر کے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا۔