ڈیرہ،تھانہ کینٹ کی حدود میں شادی شدہ جوانسال خاتون کی مبینہ خود کشی

جمعہ 27 اپریل 2018 18:55

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) تھانہ کینٹ کی حدود میں شادی شدہ جوانسال خاتون کی مبینہ خود کشی، لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی،پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی۔ تھانہ کینٹ کی حدود شاہجہان شہید ٹائون میں 22سالہ شادی شدہ خاتون رانی بی بی زوجہ محمد افضل قوم دھپ سکنہ شاہ جہان شہید ٹائون نے مبینہ طور پرپسٹل کے فائر سے خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

سسرالیوں کے مطابق خاتون کی بہن کیرشتہ پر اس کے شوہر کی اپنے سسر کے ساتھ رنجش تھی جس پر خاتون نے انتہائی قدم اٹھاتے ہو ئے خود کشی کی ہے۔دوسری جانب خاتون کے باپ کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو سر میں پیچھے سے گولی لگی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید چھان بین شروع کر دی ہے