ہنگوپولیس ان ایکشن تین اشتہاریوں سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 27 اپریل 2018 18:55

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ہنگوپولیس نے تین اشتہاریوں سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو آصف گوہر نے بتایاکہ ایس ایچ او سٹی شاہ دوران نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ گل باغ کلے کوٹکی پایاں پاس کلے میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے اس دوران تین خطرناک اشتہاریوں بلال احمد، محمد عمر، سلیمان عرف ہائی جیکر جبکہ 2منشیات فروش محمد الیاس ،احسان الحق سمیت 9جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین پستول ،ایک رپیٹر ،کارتوس اور2کلو چرس برآمد کرلیا۔

ڈی پی او نے کہاکہ تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق بغیر کسی دباو و مصلحت کی کاروائیاں جاری رہیگی اور ہنگوکو جرائم سے پاک کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :