اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد نے پٹرولیم ڈپو سہالہ کے گردونواح میں غیر قانونی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی

جمعہ اپریل 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد نے پٹرولیم ڈپو سہالہ کے گردونواح میں غیر قانونی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

علاقہ کے لوگوں نے غیرقانونی تعمیرات کے بارے شکایت کی تھی جس پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرولیم ڈپو سہالہ کے گردونواح میں غیر قانونی تعمیرات پر پابندی عائد کرتے ہوے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، 2 ماہ تک یہ پابندی مؤثر رہے گی۔ غیرقانونی تعمیرات کرنے اور خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کو جرمانے اور سزائیں ہوں گی۔