ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ڈائیلیسز کی 6 مشینیں اور 2 واٹر فلٹریشن پلانٹس آپریشنل کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن

جمعہ اپریل 18:55

سرگودھا۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ڈائلسز کی چھ مزید مشینیں اور دو واٹر فلٹریشن پلانٹس ایک ہفتے کے اندر اندر آپریشنل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے ، وہ گذشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مسائل کے حل کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر عرفان فرید ، اسسٹنٹ کمشنر عدنان شہزاد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شفیق الرحمان نیازی ، سیکرٹری آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ، لیاقت علی وڑائچ ، مرزا فضل الرحمان ، میاں انور خورشید ، چوہدری محمد ادریس اور ڈاکٹر مزمل ریاض کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈائلسز یونٹ میں چھ مشینیں چھ ماہ پہلے خریدی گئی تھیں ، ڈائلسز یونٹ اور ہسپتال میںعام لوگوں کے پینے کے پانی کیلئے واٹر فلٹریشن لگانے کی ضرورت ہے جس کیلئے مخیر حضرات کا تعاون حاصل کیا جا رہا ہے ، ڈی سی نے ڈائلسز مشینوں اورواٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

متعلقہ عنوان :