بھٹہ خشت مالکان مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمدکریں، ڈی پی او

جمعہ 27 اپریل 2018 18:58

سرگودھا۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈی پی او سرگودھا نے کہا ہے کہ بھٹہ خشت مالکان مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات اور جاری کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کریں ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد سہیل چوہدری نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایت پر سرگودہا کے مختلف بھٹہ جات کو چیک کیا اور دوران چیکنگ مزدوروں سے ملاقات کی اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کیطرف سے قائم کئے گئے سکولوں کا بھی دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھٹوں پر چائلڈلیبر کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائیگا، بھٹہ خشت مالکان پر زور دیا کہ مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات اورجاری کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کیلئے تعاون کریں۔