پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم رواں برس شیڈول یوتھ اولمپکس گیمز کی دوڑ سے باہر ہو گئی،

ایشین کوالیفائرز ٹورنامنٹ کے تیسرے روز گرین شرٹس کو ملائیشیا کے ہاتھوں 12-1 گولز سے شکست، بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ 3-3 گولز سے برابر رہا

جمعہ اپریل 18:58

پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم رواں برس شیڈول یوتھ اولمپکس گیمز کی دوڑ سے ..
بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ۔ پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم رواں برس ارجنٹائن میں شیڈول یوتھ اولمپکس گیمز میں جگہ بنانے کی دوڑ سے باہر ہو گئی، تھائی لینڈ میں جاری ایشین کوالیفائرز ٹورنامنٹ کے تیسرے روز گرین شرٹس کو پہلے میچ میں ملائیشیا کے ہاتھوں 12-1 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ 3-3 گولز سے برابر کھیلا جس کی وجہ سے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی، اسطرح پاکستانی جونیئر ٹیم یوتھ اولمپکس گیمز میں جگہ بنانے سے بھی محروم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں جاری ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ٹورنامنٹ کے تیسرے روز پاکستانی جونیئر ٹیم کو ملائیشیا جونیئر کے ہاتھوں 12-1 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف فتح درکار تھی لیکن گرین شرٹس اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ 3-3 گولز سے برابری پر ختم ہوا، اسطرح بنگلہ دیش نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، میچ برابر کھیلنے کے باعث گرین شرٹس سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی، اسطرح پاکستانی ٹیم ارجنٹائن میں شیڈول یوتھ اولمپکس گیمز سے بھی باہر ہو گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایشین کوالیفائرز ٹورنامنٹ میں ٹاپ دو ٹیموں کو یوتھ اولمپکس گیمز میں جگہ بنانے کا اعزاز ملے گا۔