اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی

جمعہ اپریل 19:02

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کرتے ہوئے پیٹرول 3 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ((اوگرا)) کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول 3 روپے 22 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سمری میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔