کراچی ، وکلا نے حمایت کا اعلان کرنے کے باوجود جماعت اسلامی کی اپیل پر ہڑتال میں حصہ نہیں لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) کراچی سٹی کورٹ میں وکلا نے حمایت کا اعلان کرنے کے باوجود جماعت اسلامی کی اپیل پر ہڑتال نہیں کی اور عدالتوں میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے شہر میں پانی اور بجلی کے بحران کے خلاف جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔وکلاء کی جانب سے بھی جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا تاہم سٹی کورٹ میں وکلا کے اعلان کے باوجود ہڑتال نہیں کی گئی اور عدالتوں میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت جاری رہی اور جیلوں سے قیدیوںکوبھی سٹی کورٹ لایاگیا،