ْسابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن و دیگر ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت11مئی تک ملتوی

جمعہ 27 اپریل 2018 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) احتساب عدالت میں سابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن و دیگر ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت فاضل جج کی رخصتی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 11 مئی تک ملتوی کردی گئی۔جمعے کو احتساب عدالت میں سابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن و دیگر ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔۔

(جاری ہے)

عدالت میں ریفرنس میں نامزد م سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے تاہم ریفرنس کی سماعت فاضل جج کی رخصتی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 11 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

۔واضح رہے کہ ریفرنس میں سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن، سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام عباس سومرو سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔۔عدالت کی جانب سے ریفرنس میں مفرور 9ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔۔ملزمان پر قومی خزانے کو 55 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔۔ریفرنس میں نامزد سابق چیف سیکرٹری سمیت 3 ملزمان نے عدالت سے ضمانت بھی لے رکھی ہے

متعلقہ عنوان :